گیس باؤزر ڈرائیور کی غفلت ،بجلی کے 7کھمبوں کے تار ٹوٹ گئے

گیس باؤزر ڈرائیور کی غفلت ،بجلی کے 7کھمبوں کے تار ٹوٹ گئے

بچیانہ(نمائندہ دنیا )گیس باؤزر ڈرائیور کی مبینہ غفلت سے 7کھمبوں کی تار ٹوٹ گئے ، ہزاروں نفوس پر مشتمل گاؤں کی دو آبادیاں 36گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہوکررہ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گیس باؤزر نواحی گاؤں چک نمبر624گ ب لنک روڈ سے چک نمبر658گ ب جارہا تھا کہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجہ میں گیس باؤزر بجلی کی مین تاروں سے الجھ گیا اور7کھمبے اور ان کے اوپر لگے کراس ٹوٹ گئے جس کے باعث چک نمبر624گ ب ہری پور اور ذیلی آبادی اٹھانوالہ احاطہ کی بجلی بند ہوگئی جس کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا،بجلی بند رہنے کے باعث گھروں میں موجود بوڑھے ، بچے اور خواتین شدید گرمی اور حبس سے نڈھال ہیں جبکہ شہری و مال مویشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔اہل دیہہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ گیس باؤزر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گاؤں کی دونوں آبادیوں کی بجلی کو جلد بحال کیاجائے تاکہ دیہاتی سکھ کا سانس لے سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں