بجٹ نے چیخیں نکلوا دیں،عوام سکتے میں آگئے ، ریلیف دیا جائے :عظیم اختر

بجٹ نے چیخیں نکلوا دیں،عوام سکتے  میں آگئے ، ریلیف دیا جائے :عظیم اختر

جکھڑ (سٹی رپورٹر )تاجر رہنما عظیم اختر انصاری نے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دشمن بجٹ نے چیخیں نکلوا دیں۔۔۔

 بجلی ،گیس اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے ،ٹیکسوں کی بھر مار سے قوم سکتہ میں آگئی ۔صحافیوں سے گفتگو میں عظیم اختر انصاری نے مزید کہا کہ علاقہ میں پاور لومز انڈسٹری سے بے شمار گھرانوں کے روزگار وابستہ ہیں مگر بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاورلومز مالکان اس انڈسٹری کو بند کرنے بارے سوچ رہے ہیں،حکومت بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کا خاتمہ کرتے ہوئے نہ صرف تاجروں بلکہ پوری قوم کو ریلیف فراہم کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں