تاندلیانوالہ:سیوریج سسٹم ناکارہ ،گلیوں میں گندا پانی، شہری پریشان

تاندلیانوالہ:سیوریج سسٹم ناکارہ ،گلیوں میں گندا پانی، شہری پریشان

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )اندرون ماہی چوک ایریاکی گلیاں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے عوام کے لیے وبال جان بن گئیں،گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا رہنے سے عوام کا گزرنا محال ہوگیا ۔

تاندلیانوالہ کی میونسپل کمیٹی سیوریج مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی جس کی وجہ سے ماہی چوک ایریامیں گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے بھر گئیں ،بچوں اوربڑوں کا گلیوں سے پیدل گزرنا محال ہو گیا،ایک سال قبل تک شہر کا سیوریج سسٹم بالکل ٹھیک کام کررہا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ افسر شاہی اور سینٹری ورکرز کے کام نہ کرنے سے سیوریج سسٹم ٹھپ ہواہے ،سیوریج کاپانی کھڑا رہنے سے تعفن اور بدبو نے جینا محال کررکھاہے ،میونسپل کمیٹی انتظامیہ کوہزارہابارشکایت درج کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سیوریج کے مسائل حل کر نے کا مطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں