بھوآنہ :سرکاری ہسپتال فلتھ ڈپو میں تبدیل ،ادویات کی بھی قلت

 بھوآنہ :سرکاری ہسپتال فلتھ ڈپو میں تبدیل ،ادویات کی بھی قلت

بھوآنہ(نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ فلتھ ڈپو میں تبدیل ، ادویات کا بھی فقدان ، مریض رل گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں عرصہ دراز سے شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین ، ہیپا ٹائیٹس بی اور سی میں مبتلا افراد کیلئے ویکسین دستیاب نہیں ،سینکڑوں مریض ادویات کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں، جان بچانے والی دیگر ضروری ادویات کی بھی شدید قلت ہے ،ہسپتال آنیوالے زیادہ تر مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں کی دوائی لکھ کر دی جاتی ہے ، ایکسرے کروانے والوں کو فلمیں نہ ہونے کا بہانہ سنایا جاتا ہے جبکہ سفارشی اور من پسند افراد کو ایکسرے کر دیا جاتا ہے جبکہ وارڈز میں داخل مریضوں کی بیڈ شیٹیں ہفتہ ہفتہ تبدیل نہیں کی جاتیں بلکہ ان کو جھاڑ کر دوبارہ بیڈز پر بچھا دیا جاتاہے ،ہسپتال میں جگہ جگہ گندی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں، مریضوں کو لگنے والے پیمپروں ،سرنجوں، بوتلوں کو ہسپتال کے اندر ہی ایک جگہ پر آگ لگا کر تلف کر دیا جاتا ہے ،ہسپتال کے عملہ کامریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں