مقد مہ قتل :ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم، دوسرا بری

مقد مہ قتل :ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم، دوسرا بری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹر کٹ سیشن جج عبد الحفیظ بھٹہ نے تھانہ رجانہ کے مشہور مقد مہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احمرکو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔۔۔

جبکہ ایک ملزم حسنین حفیظ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق نواحی چک نمبر289گ ب کا رہائشی طالب علم حماد حسن پڑھائی کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ راستہ میں ملزمان نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا تھا ، رجانہ پولیس نے مقتول کے والد حسن علی کی مدعیت میں ملزمان احمر اور حسنین حفیظ کے خلاف مقد مہ درج کر کے چالان عدالت پیش کر رکھا تھا ، سماعت مکمل ہو نے کے بعد فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر ملزم احمر کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو 6ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی،جبکہ دوسرے ملزم حسنین حفیظ کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں