بلوں میں ٹیکسوں کیخلاف چنیوٹ میں بھی تاجروں کا مظاہرہ

 بلوں میں ٹیکسوں کیخلاف چنیوٹ میں بھی تاجروں کا مظاہرہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف انجمن تاجران، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کی حکومت کے خلاف نعرے بازی ، غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران چنیوٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان مزدور محاذ، ووڈ میکر فرنیچر ایسوسی ایشن، کسان رہنماوں ، صحافیوں اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران چنیوٹ حاجی جمیل فخری، صدر بار فضل حسین کالرو، سرفراز ہرل، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود ، کسان رہنما نور الحسن ، ڈاکٹر علی امین ، اعجاز مہدی اور دیگر مقررین نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسوں کی وصولی کے فیصلے اور پالیسی کو مسترد کرتے ہیں ، عوام معاشی بدحالی بیروزگاری اور بھوک کا شکار ہیں، بلوں کا عذاب نہیں جھیل سکتے ،حکومت بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسوں کی وصولی اور دیگر پالیسیوں کو ختم کرے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں