مہنگائی نے گھروں کی خوشیاں چھین لیں :رہنماالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن

مہنگائی نے گھروں کی خوشیاں  چھین لیں :رہنماالیکٹرونکس  اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں، صدر چودھری حبیب الرحمن گل، جنرل سیکرٹری محمد علی ملک نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے گھروں کی خوشیاں چھین لی ہیں۔۔۔

سفید پوش طبقہ گھر کی چیزیں بیچ کر دو وقت کی روٹی پوری کر رہا ہے ، اوپر سے بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ ثابت ہو رہے ہیں، اب نوبت یہ ہے کہ گھر میں بیچنے کیلئے کچھ نہیں بچا، غریب دہائیاں دے رہا ہے مگر دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایسوسی ایشن کے اجلاس کے شرکا سے کیا۔ اجلاس میں چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی اسلم بھلی کے علاوہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چودھری امانت علی اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں