غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیا گیا

 غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے  والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 242رب کے قریب پولیس نے ندیم نامی ڈرائیور کی مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیاگیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں