ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک ڈویژن فیصل آباد کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام طرح کے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔۔۔

 اس سلسلے میں پری فلڈ ویکسی نیشن مہم کے تحت جانوروں میں بیماریوں سے بچاؤ بالخصوص سیلابی علاقوں میں پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں اس حوالے سے بڑے جانوروں میں گل گھوٹو، چوڑے مار اور منہ کھر اور اسی طرح بھیڑ بکریوں میں انتڑیوں کا زہر، کاٹا اور پلور و نمونیا سے بچاؤ کے اور مرغیوں میں مرض رانی کھیت سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں اس کے علاوہ بڑے اور چھوٹے جانوروں میں پیٹ کے کیڑوں کے خلاف ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع چنیوٹ کے فلڈ پرون ایریا میں مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ کیاجن میں سول ویٹرنری ڈسپنسری سلارہ، سول ویٹرنری ڈسپنسری 13 ج ب اور سول ویٹرنری ڈسپنسری ہرسہ شیخ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں