چک جھمرہ میں ڈی ڈی او کی زیر سرپرستی شجرکاری مہم کا آغاز

چک جھمرہ میں ڈی ڈی او کی  زیر سرپرستی شجرکاری مہم کا آغاز

چک جھمرہ (نامہ نگار )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چک جھمرہ میڈم ناہید چھینہ کی زیر سرپرستی شجرکاری مہم کا آغازکر دیا گیا۔۔۔

 گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 293 ر۔ب تحصیل چک جھمرہ میں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ، اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر خاور شوکت ،ٹیچرز رہنما بشارت چٹھہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر میڈم ناہید چھینہ نے اساتذہ اور کمیونٹی ممبرز کو تاکید کی کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر وطن عزیز کو سرسبز بنائیں تاکہ موسمی حالات کا مقابلہ کیا جا سکے ،میڈم ناہید چھینہ نے سکول کا معائنہ بھی کیا  اس موقع پر پرنسپل نے انہیں بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں