رینجرز کیڈٹ کالج چکری راولپنڈی کے طالبعلم الحمد مصطفی کی پہلی پوزیشن
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رینجرز کیڈٹ کالج چکری راولپنڈی کے ہونہار طالب علم الحمد مصطفی نے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں 1200 میں سے مجموعی طور پر 1163 نمبر لیکر کالج میں پہلی اور راولپنڈی بورڈ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی۔
مذکورہ خوش نصیب طالبعلم مسلم لیگ ن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنما چودھری غلام مصطفی پارس کے صاحبزادہ ہیں ۔شہر کے سیاسی ،سماجی حلقوں نے مذکورہ شاندار کامیابی پر ہونہار طالبعلم الحمد مصطفی اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔