گوجرہ :ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مسجد میں کھلی کچہری

گوجرہ :ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مسجد میں کھلی کچہری

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی جامع مسجد بغدادی مہدی محلہ گوجرہ میں کھلی کچہری کھلی،سا ئلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مسائل سے آ گاہ کیا ۔

ڈی پی او نے ان کے مسا ئل سن کر حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر عبادت نثار نے گفتگو میں کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تاکہ عوا م کو ان کی دہلیز پر ہی انصا ف فراہم کیا جاسکے ،کھلی کچہری کا مقصد ہے کہ شہریو ں سے براہ راست تعلقات مضبوط ہو ں، شہریوں کو انصا ف کی فوری فراہمی اولین تر جیح ہے ۔عبادت نثار نے کہا کہ شر پسند عنا صر کے سا تھ آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے گا ،کسی کو بھی شر انگیزی نہیں کر نے دی جائے گی۔ علما ئے کرا م محرم الحرا م میں امن و بھائی چارے کی فضا کو قا ئم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی ، ایس ایچ او تھا نہ صدر مظہر الحق ، ایس ایچ او تھا نہ سٹی گوجرہ چوہدری حاکم علی سمیت تفتیشی افسرا ن بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں