سمندری میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،متعدد کو جرمانے عائد

سمندری  میں گرانفروشوں کیخلاف  کارروائیاں،متعدد کو جرمانے عائد

سمندری (نمائندہ دنیا )سپشل مجسٹریٹ رانا اشرف نے اندرون شہر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک کرنے اور۔

 ممنوعہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کی پابندی پر عملدر آمد کے حوالے سے شہر بھر کی متعدد دکانوں کو چیک کیا۔اس دوران انہوں نے برائلر چکن کی دکانوں پر غیر معیاری گوشت کی فروخت اور زائد قیمتوں کی وصولی پرجرمانے کئے ۔ انہوں نے دکانوں پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں، وزن ومعیار اور نرخ ناموں کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی پر بھی بھاری جرمانے عائدکئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں