واسا بارش کے پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام

 واسا بارش کے پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا بارش کے پانی کی نکاسی کا انتظام کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ،بارش کے بعد سڑکوں کا زیر آب آنا معمول بن چکا ۔

، شہر کے پوش علاقوں میں بارش کے بعد کئی کئی روز تک پانی جمع رہتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں بارش کے بعد شہر میں جل تھل ہو گیا تاہم دو روز قبل ہونے والی بارش کے بعد سے اب تک جڑانوالہ روڈ پر پانی جمع ہے ، اقبال اسٹیڈیم اور نشاط آباد کے علاقوں میں بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی ،بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آنا معمول بن چکا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ رہائشی علاقوں میں بھی بارش کا پانی کئی کئی روز تک جمع رہتا ہے ، واسا کی جانب سے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن بارش کے بعد حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے ۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ اس بار بارشیں معمول سے زیادہ ہورہی ہیں اور سسٹم میں استعداد کار کم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں