محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی پولیس کافلیگ مارچ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محرم الحرام کے حوالے سے امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے۔
ضلعی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ایلیٹ فورسز کے چاق و چوبند دستے بھی شریک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ جس میں پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے شرکت کی، فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوا اور گمٹی چوک، ضلع کچہری، بکر منڈی روڈ، مرکزی امام بارگاہ، جی سی یونیورسٹی اورغلام محمد آباد سے ہوتا ہوا شہر کے دیگر مقامات کی جانب گامزن ہوا۔ فلیگ مارچ میں رینجرز، ایلیٹ فورس، پولیس موبائل، موٹرسائیکل سکوارڈ اور کیو آر ایف کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔ ، پولیس کی گاڑیوں میں چاک و چوبند دستے شہریوں کو یہ احساس دلاتے رہے کہ ہمارے سکیورٹی ادارے وطن عزیز کی سلامتی اور آن کی بقاء کے لئے مر مٹیں گے ، ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن کا پیغام عیاں کرتی ضلعی پولیس کا فلیگ مارچ پولیس لائنز پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔