چنیوٹ:کریک ڈاؤن جاری ، 5 منشیات فروش گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر محمد ضیاء نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 5 منشیات فروشوں کو چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش ملزمان قیصر عباس،طاہر عباس، محمد اکرم،فیصل حیات اور غلام علی کو حراست میں لے لیا،گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ کوٹ وساوا میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ،منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔