ریسکیو اہلکار ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہیں گے :میاں فراز منیر

ریسکیو اہلکار ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہیں گے :میاں فراز منیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ریسکیو 1122 ٹو بہ ٹیک سنگھ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہے ۔۔۔

ایمرجنسی پلان جاری کیا جاچکااورریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں، ریسکیو اہلکار ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہیں گے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 میاں فراز منیرنے عاشورہ محرم الحرام کے حوالہ سے ریسکیو اسٹیشن پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں ایمرجنسی آفیسروکنٹرول روم انچارج اخلاق احمدفاروقی،ریسکیو آفیسر رمضان قادری، وحید انور،سینئراکاونٹ آفیسرمحمد فرحان،عاطف اقبال اور کنٹرول روم شفٹ انچارجز بھی موجودتھے ۔ میاں فراز منیر نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل، گوجرہ، کمالیہ اور چٹیانہ میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پرریسکیو ایمبولینسز اور فائروہیکلز موجود رہیں گی ۔ حساس مقامات پر نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی پوائنٹ قا ئم کر دئیے گئے ہیں،ریسکیو1122کی جانب سے عزا داروں کو بروقت طبی امدادفراہم کرنے کیلئے ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔محرم الحرام کے موقع پرضلع بھر میں 300سے زائدریسکیواہلکار اور ریسکیو محافظ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،اس حوالے سے امامیہ رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے ،اس سلسلہ میں انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ سٹاف اور انکی کارکردگی کا جائزہ لے گی ،ریسکیو کنٹرول روم سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں