کمالیہ: بجلی کے لٹکتے تا روبال جان ، زندگیوں کو خطرات لاحق
کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں بجلی کے لٹکتے تا روبال جان بن گئے ،شہریوں کا فیسکو حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق کمالیہ کی گلی محلوں، بازاروں اور ۔۔۔
کاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تار علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن چکے ، شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ، جگہ جگہ تاروں کے جھرمٹ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا سبب بن سکتے ہیں جس کے نتیجہ میں بھاری جانی و مالی نقصان کا بھی خدشہ ہے ، چونکہ مون سون کا سیزن شروع ہو چکا اوربارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، تاجر برادری اور مکینوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ لٹکتے تاروں کو ختم کرنے کیلئے فیسکو حکام فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔