ٹھیکریوالا:2بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، مقدمات درج

ٹھیکریوالا:2بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، مقدمات درج

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے بجلی چوری میں ملوث 2 صارفین کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق فیسکو جھنگ روڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں کاروائی کرتے ہوئے ۔۔

فیسکو کی مین ٹرانسمیشن لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے صارف کو پکڑ لیا ،ٹھیکریوالا سب ڈویژن کی ٹیم نے 275 ج۔ب پینسرہ میں دوران کارروائی عمیر پبلک سکول کا میٹر چیک کیا تو مذکورہ میٹر کو ٹیڑھا کیا ہوا تھا حکام کے مطابق ٹیڑھا کیا ہوا میٹر بھی بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے ،ٹاسک فورس ٹیموں نے بجلی چوری میں ملوث صارف محمد اشرف سکنہ 66 ج۔ب، عمران سکنہ 275 ج۔ب پینسرہ کے خلاف تھانہ ٹھیکریوالا میں ایس ڈی اوز کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں