گوجرہ میں یوم عاشور پر دو بڑے تعزیئے اور ذوالجناح کے جلوس

گوجرہ میں یوم عاشور پر دو بڑے  تعزیئے اور ذوالجناح کے جلوس

گوجرہ (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح گوجرہ میں بھی یوم عاشور کے موقع پر دو بڑے تعزیئے اور ذوالجناح کے جلوس مرکزی امام بارگاہ حیدریہ اورامام بارگاہ ابو تراب سے نکالے گئے۔۔۔

جو اپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہو تے ہو ئے چوک ملکانوالہ پہنچے جہاں عزاداروں نے زنجیر زنی کی، بعدازاں ذاکر اہلیبیت نے واقعہ کر ب وبلاپر مفصل روشنی ڈالی اور جلوس واپس اپنے اپنے امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے ۔جلوسوں کے موقع پرڈی ایس پی گوجرہ اختر علی اور ایس ایچ او حاکم علی کی قیادت میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس کے دستے جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو،ڈی پی اوعبادت نثارنے گوجرہ کا دورہ کیااورسکیورٹی کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی،جلوسوں کے اختتام پر منتظمین امام بارگاہوں نے جلوسوں کے موقع پر بہترین انتظامات کر نے پرانتظامیہ اور پولیس کاخصوصی طور پر شکریہ اداکیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں