جڑانوالہ میں بھی یوم عاشور پر جگہ جگہ سبیلیں ، لنگر تقسیم

جڑانوالہ میں بھی یوم عاشور پر جگہ جگہ سبیلیں ، لنگر تقسیم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں بھی یوم عاشورہ پر مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔۔۔

جگہ جگہ سبیلیں اور لنگر تقسیم کیا گیا،مرکزی جلوس متولی و لائسنس دار امام بارگاہ قصر بتول جڑانوالہ سید تطہیر حسین کی قیادت میں برآمد ہوا ،مرکزی جلوس میں ممبران امن کمیٹی حبیب اﷲعطار،میاں وسیم،شیخ ابوبکر،ملک خالق،سکندر حیات ذکی،امجد عطاری، میاں وقاص خالد،خان نعمان خان، تصدق حسین ،سید ثقلین، حاجی غلام رسول اور ہزاروں عزاداران نے شرکت کی ۔مرکزی جلوس میں شامل عزا داران نے نشاط سینما چوک میں نمازِ ظہرین ادا کی اور ذوالجناح برآمد ہونے پر زنجیر زنی و ماتم کیا،ذاکرین نے شہادت حسینؓ کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اور میدان کربلا کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔مرکزی جلوس میں شامل عزاداران کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تارسے سیل کیا گیا تھا۔ ایس ایس آپریشن فیصل آباد نے جڑانوالہ آمد پر سکیورٹی انتظامات چیک کئے جبکہ ایس پی ٹاؤن ملک عابد حسین ظفر،ڈی ایس پی خالد جوئیہ،ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد علی خود سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کرتے رہے ،مرکزی جلوس مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ قصر بتول پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں