ٹوبہ میں ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او جلوسوں کے ہمراہ رہے

 ٹوبہ میں ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او جلوسوں کے ہمراہ رہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی دسویں محرم کا تعزیہ،علم اور ذوالجناح کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو،ڈی پی او عبادت نثار،ڈی ایس پی محمد سعید،اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر،ضلعی امن کمیٹی کے اراکین ،مولانا سعد اللہ لدھیانوی،ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے نائب صدر رانا عمران احمد سمیت دیگر اراکین جلوسوں کے ہمراہ رہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ میں جلوس مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ سے برآمد ہواجو اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کمیٹی باغ کے سامنے پہنچا،جہاں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی، زنجیر زنی اور ماتم بھی کیا جبکہ اس موقع پر دودھ کی سبیلیں اور شہریوں کی طرف سے مختلف مقامات پر ٹھنڈے ،میٹھے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں،عاشورہ کے مرکزی جلوس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہو امقررہ وقت پر نماز مغرب سے قبل مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جہاں عزاداروں نے نماز مغربین ادا کی اور شام غریباں برپا ہوئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے پر تمام مسالک کے علمائے کرام،اراکین ضلعی و تحصیل امن کمیٹی اور میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر عزا دار بھی مطمئن نظر آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں