انجمن تاجران کاامن و امان برقرار رکھنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین

انجمن تاجران کاامن و امان برقرار  رکھنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محسن ادریس اور جنرل سیکرٹری میاں مزمل صدیق نے یوم عاشور کے موقع پر۔۔۔

 امن و امان برقرار رکھنے پر ضلعی انتظامیہ، پولیس،علماء، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ڈی سی نعیم سندھو ،ڈی پی او عبادت نثار کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام سکیورٹی کے ادارے محرم الحرام کے دوران پوری طرح الرٹ رہے ، جو ہر لحاظ سے توقعات پر پورا اترے ہیں۔انہوں نے علمائے کرام،میڈیا اور شہریوں کے باہمی تعاون کو بھی بے حد سراہا، جس کی بدولت حکومتی اقدامات کو کامیابی سے ممکن بنایا جاسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں