ناجائز منافع خوروں کیخلاف کار روائی ، سر کاری ٹیم پر تشدد

ناجائز منافع خوروں کیخلاف کار روائی ، سر کاری ٹیم پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناجائز منافع خوروں کے خلاف کار روائی کیلئے آنے والی ٹیم کو مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 74ج ب میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور انکی ٹیم کی جانب سے نجی بیکری کو چیک کیاگیا۔ جہاں ملز موں کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ساتھ مزاحمت شروع کردی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں