سمندری:لاؤ ڈ سپیکروں کا آزادانہ استعمال ،شہری پریشان

سمندری:لاؤ ڈ سپیکروں کا آزادانہ استعمال ،شہری پریشان

سمندری(نامہ نگار)شہر بھر کے گلی محلوں میں سبزی فروش، بھیک مانگنے اور چندہ اکٹھا کرنیوالے لاؤ ڈ سپیکروں کا آزادانہ استعمال کرنے لگے ،ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے شہری پریشانی کا شکار ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق سمندری کے گلی محلوں میںسبزی فروش، بھیک مانگنے اور چندہ اکٹھا کرنیوالے افراد لاؤ ڈ سپیکروں کا کھلے عام استعمال کر رہے ہیں، لاؤڈ سپیکروں کے شور کی وجہ سے کان پڑی آوازتک سنائی نہیں دیتی ، اہل علاقہ اورر اہ گیر پریشانی کا شکار ہوتے ہیں ،لاؤڈ سپیکروں کی بلند آواز سے گھروں تک میں بیٹھے شہریوں کا ذہنی سکون تباہ وبرباد ہو جاتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنجیدہ مسئلے کا فوری نوٹس لے کر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں