پھلوں،سبزیوں کی پیداوار کو بہتر بنانے کے حوالے سے سیمینار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنڈی بھڈیاں میں پھلوں اور ۔
سبزیوں کی پیداوار کو بہتر بنانے اور فصلوں کی نہگداشت اور قدرتی کھاد کی تیاری کے حوالے سے مفید معلومات کی فراہمی کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عائشہ نے کاشتکاروں کو بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کچن میں استعمال ہونے والی دالوں، پھلوں، سبزیوں، انڈوں، چائے اور دیگراشیا خورونوش کے ویسٹ کو ضائع کرنے اور کچرے میں پھینکنے کی بجائے اگر بڑے برتن میں چند روز تک ڈھک کر ذخیرہ کیا جائے تو اس سے قدرتی کھاد تیار کی جاسکتی ہے جو گھریلو پودوں اور سبزیوں پھلوں کی بڑھوتری اور پیداوار کو بہتر کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ جبکہ سیمینار کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عائشہ کی جانب سے کسانوں کو گرین ٹریکٹر اور کسان کارڈ منصونے کے حوالے سے بھی آگاہی اور حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔