مقدمہ قتل کا فیصلہ ، ایک مجرم کو سزائے موت کا حکم

مقدمہ قتل کا فیصلہ ، ایک مجرم کو سزائے موت کا حکم

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ڈسٹر کٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی ،3 کو بری کر دیا گیا۔

 استغا ثہ کے مطابق محلہ ناظم آ باد کے شہراز بٹ ولد اصغر علی کو موٹر سائیکل سوارو ں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے  درج کیا اور ملزما ن کا سرا غ لگا کر عابد محمود ، ذیشا ن عرف شانی،فلک شیر عرف بلوچا ، عارف عرف افی اور ارسلا ن کو گرفتار کیا تھا ۔سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ کا چالا ن عدالت پیش کیا جس پر فاضل جج نے سماعت کرتے ہوئے عابد محمود کو سزائے موت اورپا نچ لا کھ روپے جرمانے کی سزا ، ذیشان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ عدم ادائیگی معا وضہ پر چھ چھ ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی،عدالت نے فلک شیر ، عارف عرف افی اور ارسلان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں