گڑھ مہاراجہ :پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

گڑھ مہاراجہ :پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )گڑھ مہاراجہ میں پھل اور سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں،بازار میں کدو کی قیمت 250روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ سبزی فروش بینگن، کریلا اور بھنڈی200روپے کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔گوبھی،ٹماٹر اور توری 150روپے ،آلو پرانا 100، نیا 200روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف پھلوں میںآلو بخارہ 300روپے ، آڑو اور خوبانی 200روپے کلو جبکہ کیلا 200روپے درجن کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بڑھائی گئی خودساختہ قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں