منشیات کے نقصانات اور منفی اثرات بارے آگاہی لیکچر

 منشیات کے نقصانات اور منفی اثرات بارے آگاہی لیکچر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال ٹو کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران کے لئے منشیات کے نقصانات اور انسانی زندگی پر اس کے منفی اثرات بارے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل علی اکبر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سلمان ہندل،ماہرامراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم،صدر محمد پرویزودیگر نے اسیران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ انسان کو انسانیت کی رفعتوں سے تنزلی کے گڑھوں میں دھکیل دیتا ہے لہذا معاشرے کو نشہ سے انکاراور زندگی سے پیار کا سبق ذہن نشین کرانے کے لئے آگاہی پروگرامز کاانعقاد ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں