ٹوبہ:حکام کی لاپرواہی، سینکڑوں عطائی ’’موت‘‘ بانٹنے میں مصروف

ٹوبہ:حکام کی لاپرواہی، سینکڑوں عطائی ’’موت‘‘ بانٹنے میں مصروف

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کی چشم پوشی کے نتیجہ میں ٹو بہ ٹیک سنگھ کی گلی محلوں میں سینکڑوں عطائی سرعام ’’موت‘‘ بانٹنے میں مصروف ہیں۔

ایک سروے کے دوران یہ امر مشاہدے میں آیا ہے کہ متعلقہ عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے مذکورہ عطائیوں کا کاروبار وسیع پیمانے پر پھیل چکا ہے ،اندرون شہر اور گر د و نواح میں عطائی بڑے بڑے ڈاکٹروں کے ناموں کے بورڈ ز آویزاں کر کے مریضوں پر ذاتی نسخے استعمال کر کے اپاہج بنانے کے ساتھ ساتھ نو ٹ کمانے میں بھی مصروف ہیں جبکہ ہومیو پیتھی کی آڑ میں جانوروں کی ادویات اور نشہ آور انجکشن سرعام بانٹ رہے ہیں ،اسی طرح یہ عمل دیسی طب کے میدان میں بھی جاری ہے اور عطائی جعلی ادویات کے ذریعے مہلک امراض کو فروغ دے رہے ہیں ۔دوسری طرف ان اڈوں پر دیسی ادویات کی آڑ میں نشہ آور لوازمات کی فروخت بھی کھلے بندوں جاری ہے جبکہ بعض عطائیوں نے نشہ کی لعنت میں مبتلا افراد سے اضافی چارجز کے عوض انہیں نشہ آور انجکشن لگانے کی سہولت بھی فراہم کر رکھی ہے ۔شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے صورتحال کا نو ٹس لیتے ہو ئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں