حویلی بہادر شاہ میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا:حبیب ڈھکو

 حویلی بہادر شاہ میں بھی سپورٹس  کمپلیکس بنایا جائے گا:حبیب ڈھکو

شور کوٹ(نمائندہ دنیا )تحصیل سپورٹس آفیسر شورکوٹ حبیب ڈھکو نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 128 کے علاقہ حویلی بہادر شاہ میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کے بننے پر تقریبا 120 ملین کی لاگت آئے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جلد شروع ہو کر جون 2027 میں مکمل ہو گا۔ اس سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ،فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال اور دیگر گیمز کھیلی جائیں گی، یہ نوجوانوں کیلئے حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں