سٹیزن لائزن سیل کی ریونیو ریکوری میں اضافہ کیلئے آگاہی مہم

سٹیزن لائزن سیل کی ریونیو ریکوری میں اضافہ کیلئے آگاہی مہم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر شعبہ سٹیزن لائزن سیل کی ریونیو ریکوری میں اضافہ کیلئے آگاہی مہم جاری ہے اس ضمن میں سی ایل سی انچارج شاہدہ رحمان نے سٹاف کے ساتھ مدینہ ٹاؤن میں مسلم لیگی رہنما میاں عرفان منان کے ڈیرہ پر مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین سے میٹنگ کی۔

 سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا علی عباس اور جائیکا ایکسپرٹ ٹیم،پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا اور دیگر واسا افسر بھی موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا نے امپروومنٹ آف واٹر سپلائی پراجیکٹ جھال خانوآنہ کے تحت پائلٹ ایریا مدینہ ٹاؤن میں پینے کی پانی کی بلا تعطل فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں