ہیڈ کانسٹیبل عالم شیر کی برسی،پولیس دستے نے سلامی پیش کی

ہیڈ کانسٹیبل عالم شیر کی برسی،پولیس دستے نے سلامی پیش کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد آفتاب وسیم نے پولیس کے ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل عالم شیر کی برسی پر شہید کی قبر پرحاضری دی ۔

 فیصل آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ شہید کی قبر پر پھول چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ہیڈکانسٹیبل عالم شیر نے دوران پولیس مقابلہ بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی ۔ ان کا کہنا تھا شہید فیصل آباد پولیس کا فخر ہے کسی بھی خوشی غمی میں شہید کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہید کی فیملی میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔شہدا فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں