تھانہ ٹھیکریوالا میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ،شہری نذرانہ دینے پر مجبور

تھانہ ٹھیکریوالا میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ،شہری نذرانہ دینے پر مجبور

پینسرہ(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ،شہری جائز کاموں کے لئے بھاری نذرانہ دینے پر مجبور ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا میں عرصہ دراز سے بار بار تعینات ہونیوالے ملازمین و تفتیشی افسران انصاف کی فراہمی اور شہریوں کی دادرسی کی راہ میں رکاوٹ بننے لگے ۔ذرائع کے مطابق متعدد اہلکاروں نے سائلین کی درخواست لکھنے کی فیس پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک مقرر کر رکھی ہے جبکہ اندراج مقدمہ ،نقل رپٹ اور کریکٹر سرٹیفکیٹبنونے کے الگ الگ ریٹ مقرر ہیں ،ملزمان سے ملاقات کی الگ سے ‘‘فیس’’ دینی پڑتی ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار الگ سے نذرانے کا مطالبہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ۔مقامی شہریوں عمر،عبداﷲ،ندیم،جاوید،نثار،احمد،مقصود و دیگر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے کہا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب اور ایک ہی تھانہ میں بار بار تعینات ہونیوالے ملازمین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں