کمالیہ:نواحی گاؤں موضع کوٹ پریم ستی میں کبڈی میچ کا انعقاد

کمالیہ:نواحی گاؤں موضع کوٹ  پریم ستی میں کبڈی میچ کا انعقاد

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )کمالیہ کے نواحی گاؤں موضع کوٹ پریم ستی میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

میچ میں بطور مہمان خصوصی نمبردار سید نقی رضا شاہ، افضل بودلہ، ظہور آرائیں اور استاد ولی ڈوگر نے شرکت کی۔ میچ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا جس پر تماشائیوں نے خوب داد دی ۔آخر میں کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ا س موقع پر سید نقی شاہ نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہی ہمارے ہسپتال ویران ہونگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں