پولیس کی زیر حراست2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
جھنگ،شورکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) پولیس کی زیر حراست ڈکیتی کے 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں تصور عباس اور محمد حسین کو پولیس وین پر برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی کہ شورکوٹ کے نواحی علاقے ڈب کلاں میں چار مسلح ملزمان نے انہیں پولیس حراست سے چھڑانے کیلئے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے ،پولیس نے زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کرکے فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔