گوجرہ :چوروں نے صحافی کے گھر کا صفایا کر دیا
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)چوروں نے صحافی کے گھر کا صفایا کر دیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ اما میہ کا لو نی کارہائشی صحافی محمد انو ر جیلا نی اپنی فیملی کے۔۔۔
ہمراہ قریبی عزیزو ں کو ملنے کیلئے بیرون شہر گیا ہو ا تھا اس دورا ن نامعلو م چورو ں نے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے لاکھو ں روپے مالیت کے طلا ئی زیورات ، ودیگر سا ما ن چور ی کر لیا اور فرار ہو گئے ، اہل خا نہ کو واپس گھر پہنچنے پر واردات کا علم ہوا ۔مقامی صحافی نے سٹی پو لیس گوجرہ کو تحر یری طور پر آ گاہ کر دیا ہے ۔