تہذیب اسلامک سنٹر پیرمحل میں اسماعیل ہنیہ کیلئے دعائیہ تقریب
پیرمحل (نمائندہ دنیا )تہذیب اسلامک سنٹر پیرمحل میں اسماعیل ہنیہ شہید کو خراج تحسین پیش کرنے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں شعبہ اردو کی سربراہ صبا صفدر ،شعبہ علوم اسلامیہ کی معلمہ آصفہ گلزار ،سیدہ پاکیزہ شاہد بخاری اور تہذیب فاطمہ نے شہید فلسطینی رہنمااسماعیل ہنیہ کو انتہائی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ ہنیہ کی شہادت تحریک آزادی فلسطین میں نئی روح پھونکے گی ۔آخر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صبا صفدر نے کہا کہ شہید کی موت قوموں کی حیات ہوتی ہے ظلم و تشدد کے ذریعے اسرائیل و دجالی طاقتیں کبھی بھی بیت القدس کو حاصل نہیں کر سکتیں ۔ آصفہ گلزار نے کہا کہ پاکستان سمیت عالم اسلام کو مل کر یکجہتی اور اتحاد سے اسرائیل کے دانت کھٹے کرنا ہوں گے ۔ سیدہ پاکیزہ شاہد بخاری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل نہ کبھی جھکا سکا اور نہ ڈرا سکا، ان کی پوری زندگی جہاد کا سبق دیتی ہے انہوں نے اپنے تمام خاندان کو شہید کروا لیا لیکن آزادی فلسطین سے کبھی پیچھے نہ ہٹے ۔ تہذیب فاطمہ نے کہا کہ اپنی اولاد کو آزادی فلسطین ، آزادی کشمیر اور بیت المقدس کی اہمیت سکھائیں۔