گوجرہ :مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام ہنیہ کا غائبانہ نماز جنازہ

گوجرہ :مرکزی جمعیت اہلحدیث کے  زیر اہتمام ہنیہ کا غائبانہ نماز جنازہ

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث محلہ انصار کا لونی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا۔۔۔

 مولانا عبدالقا در عثما ن نے غائبانہ نماز جنازہ پڑھا ئی جس میں کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں اسما عیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔  اور کہا کہ ان کی یہ قربانی انشا ء اﷲ قبلہ اول کی آزادی کی منزل کو قریب کرے گی۔ انہو ں نے مسلم حکمرا نو ں سے مطالبہ کیا کہ اسرا ئیلی جارحیت کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں