شہر پانی میں ڈوبا رہا ،کمشنر سڑکوں پر تصاویر بنواتی رہیں

شہر پانی میں ڈوبا رہا ،کمشنر سڑکوں  پر تصاویر بنواتی رہیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)بارش کے بعد شہر پانی میں ڈوبا رہا جبکہ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید صرف سڑکوں پر تصاویر بنواتی رہیں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر میں معمولات زندگی بری طرح سے درہم برہم ہوگئے واسا انتظامیہ نکاسی آب کو یقینی بنانے میں بری طرح سے ناکام ہوئی جبکہ کمشنر سلوت سعید لگژری گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ مختلف شاہراہوں پر جا کر لانگ شوز پہن کر تصاویر بنواتی رہیں دوسری جانب شہری سڑکوں پر خوار ہوتے رہے کمشز سلوت سعید نے نشاط آباد پل کے نیچے واسا کی بند گاڑی کے ساتھ ہی تصویر بنوا لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں