فیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔
کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلیٰ افسربھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے ۔