چناب نگر:پٹرول ایجنسیوں، ری فلنگ اسٹیشنوں سے شہری پریشان

چناب نگر:پٹرول ایجنسیوں، ری فلنگ اسٹیشنوں سے شہری پریشان

چناب نگر(نامہ نگار )شہر اور اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، ری فلنگ اسٹیشنوں سے شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔

عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چناب نگر اور گردونواح میں غیرقانونی طور پر منی پٹرول پمپ چلائے جا رہے ہیں اور ایل پی جی سلنڈوں میں گیس کی ری فلنگ بھی جاری ہے ،آبادیوں میں بنے یہ اسٹیشن انسانی جانوں کیلئے بڑا خطرہ ہیں اور ان کی وجہ سے پہلے بھی کئی جان لیوا حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کے اہلکارغیر قانونی کاروبار کرنیوالوں سے نذرانے وصول کرتے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر شہر بھر میں چلنے والے پیٹرول پمپس ری فلنگ اسٹیشنوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں