تبادلوں پرپابندی ختم ہوتے ہی درخواستگزار اساتذہ کی لائنیں

 تبادلوں پرپابندی ختم ہوتے ہی درخواستگزار اساتذہ کی لائنیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب میں تبادلوں سے پابندی ہٹتے ہی درخواست گزار اساتذہ کی لائن لگ گئی، صرف ہارڈ شپ کی بنیاد پر تبادلوں کے لیے چار روز کے دوران فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 18 ہزار سے زائد اساتذہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی خواہشمند اساتذہ نے ہزاروں درخواستیں جمع کروا دیں۔ صوبہ بھر سے 18 ہزار 59 اساتذہ نے ہارڈشپ بنیاد پر تبادلوں کے لیے درخواست دے دی ہے ۔ جس میں شادی کے باعث سکول سے دوری کی بنیاد پر سب سے زیادہ 14 ہزار 267 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ میڈیکل کی بنیاد پر 2504، بیوہ 453، طلاق یافتہ 623 اساتذہ کی درخواستیں موصول ہوئیں، اساتذاہ کی درخواستوں پر تجاویز کے لیے محکمہ تعلیم نے ضلعی ہارڈشپ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جن میں کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز، سیکرٹری سی ای اوز ایجوکیشن کو مقرر کیا گیا جبکہ دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایم ایس ڈی ایچ کیو/ٹی ایچ کیو اور سکولوں سے ایک مرد اور ایک خاتون افسر کو شامل کیا گیا ہے ، کمیٹیاں ماہانہ بنیادوں پر اجلاس کرکے ہارڈ شپ کے تحت آنے والے درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد تجاویز محکمہ تعلیم پنجاب کو بھجوائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں