ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلثوم کا گورنمنٹ کالج جڑانوالہ روڈکا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر نے گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈکا دورہ کیا اور انتظامی وتدریسی امور کا جائزہ لیا۔
پرنسپل کالج پروفیسر خالد حسن نے فرسٹ ایئر کے داخلوں کی تفصیلات سمیت تدریسی امور سے آگاہ کیا ڈائریکٹر کالجز نے کالج کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو معیاری اور بامقصد تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔