’’ختم نبوت زندہ باد‘‘کے جھنڈے اتروانے پر ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے :علماء
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)شہر میں لگائے گئے ‘‘ختم نبوت زندہ باد’’کے جھنڈوں کو تھانہ سٹی پولیس کی طرف سے اتروانا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ندیم جٹ کی اس معاملہ میں نازیبا گفتگو پر علما ء اور شہریوں میں شدید غم و غصہ ہے۔۔
انتظامیہ امن کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا سعد اللہ لدھیانوی، جے یو آئی کے رہنما مولانا مجیب الرحمن ،تاجدار ختم نبوت فاؤنڈیشن کے بانی مولانا پیر شمس الزماں ، مذہبی سکالر ڈاکٹر رفیق انور ،مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں اور دیگر نے جامعہ کریمیہ رضویہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایس ایچ او کو فوری ملازمت سے فارغ کیا جائے ورنہ دھرنا دیں گے ۔