پی ایچ اے کے برطرف700ملازمین واجبات کے منتظر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے کی جانب سے نوکریوں سے نکالے جانے والے 700 ملازمین کو 6 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود واجبات نہ مل سکے ، ملازمین پی ایچ اے اور ڈی سی ،کمشنر دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے 700 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا تھا ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی تھی پی ایچ اے کی جانب سے فنڈز کی کمی کا روایتی رونا روتے ہوئے ملازمین کے گھروں کے چولہے بند کردئیے گئے پی ایچ اے کی جانب ملازمین کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے جاسکے نکالے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ کمشنر دفتراور پی ایچ اے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں لیکن تاحال واجبات ادا نہیں کیے جارہے ۔