ضلع کونسل عمارت کی اپ گریڈیشن، کمشنر نے افتتاح کیا

ضلع کونسل عمارت کی اپ گریڈیشن، کمشنر نے افتتاح کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی قیادت میں فیصل آباد تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے۔

 اس ضمن میں کمشنرنے گزشتہ شب تاریخی ضلع کونسل کی عمارت کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا دلکش لائلپور کے تحت گنبدکی مرمت وبحالی،عمارت کے فرنٹ کی خوبصورتی، چھتوں ودیواروں کی مرمت وبحالی سمیت دیگر تعمیر ومرمت کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد اور دیگر افسر موجودتھے کمشنر نے ضلع کونسل کی اپ گریڈ کی گئی عمارت کے مختلف حصے دیکھے اور معیاری تعمیرات کو سراہا انہوں نے ضلع کونسل کے سبزہ زار میں سایہ دار درخت لگایا۔انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے ضلع کونسل کی عمارت کو رنگ برنگی لائٹس سے سجانے کو سراہا کمشنر نے دلکش لائلپور کے تحت ضلع کونسل کی عمارت کو نیارنگ روپ دینے کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ دلکش پروگرام کے تحت شہر کی دیگر تاریخی عمارات کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں