صفائی :اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کا مختلف علاقوں کا دورہ

صفائی :اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کا مختلف علاقوں کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل تاندلیانوالہ میں ہفتہ صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کے دوران تحصیل بھر کو صاف ستھرابنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد نے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ سیوریج سسٹم کی بحالی اور مین ہولز کی ڈی سلٹنگ کے جاری کام کا بھی معائنہ کیاانہوں نے واضح کیا کہ کسی جگہ کوڑا نظر نہیں آنا چاہیے ،شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے لہذامیونسپل کمیٹی اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں