ستھرا پنجاب پروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری

 ستھرا پنجاب پروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایات پرضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔۔

 اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ نے چک 293 ر۔ب یونین کونسل 11 کی گلیوں میں جاکر صفائی آپریشن کو چیک اور زیروویسٹ کو یقینی بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کے دیہاتوں میں ستھراپنجاب پروگرام پر بھرپورانداز میں عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں روزانہ کی بنیاد پر اہداف مقرر کرکے اسکی تکمیل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں