اٹھارہ ہزاری :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ماہر امراض چشم تعینات نہ ہوسکا

 اٹھارہ ہزاری :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ماہر امراض چشم تعینات نہ ہوسکا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں چھ ماہ سے ماہر امراض چشم تعینات نہ ہوسکا،شہری پریشانی کا شکارہو کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چھ ماہ سے آئی سپیشلسٹ تعینات نہیں جس کی وجہ سے امراض چشم میں مبتلا افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں،شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر جھنگ ادر سی ای او ہیلتھ سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں آئی سپیشلسٹ کو فی الفور تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں